5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
امریکی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی ،یورپ میں ملاجلا رجحان
جنگ نیوز -
نیویارک …عالمی اور امریکی معیشت کی بہترا عداد وشمار کے باعث امریکی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی کا رجحان نمایاں دیکھا گیا ? ڈاؤ جونز انڈسٹریل انڈیکس میں18 پوائنٹس اضافے کے بعد10 ہزار453 پر بند ہوا ? نیسڈ یک اور ایس اینڈ پی انڈیکس500 میں بالترتیب3 اور2اعشاریہ4فیصد کا اضافہ دیکھا گیا? یورپی اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا?برطانیہ کے فٹسے انڈیکس صفر اعشاریہ 06 فیصد کی معمولی کمی کے بعد5ہزار251 بند ہو ا اور جرمنی کا ڈیکس انڈیکس بھی معمولی کمی کے بعد6ہزار217 پر بند ہوا، جبکہ فرانس کا سی اے سی انڈیکس میں صفر اعشاریہ11 فیصد کا اضافے کے بعد3ہزار687 پر بند ہوا ?اسپین اور یورپ کے دوسرے ممالک کی معیشت میں بہتری کے باعث ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ دیکھا گیا جو کہ تیزی کی وجہ بنا ? آسٹریلوی اسٹاک مارکیٹ26 پوائنٹس، ہانگ کانگ کی ہینگ سینگ انڈیکس میں148 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ?جاپان کی نکئی225 انڈیکس اورچین کے شنگھائی انڈیکس میں بالترتیب4 اور47 پوائنٹس کمی دیکھی گئی ? ممبئی کے بی ایس ای انڈیکس45 پوائنٹس کمی کے بعد17ہزار571 پر بند ہوا ?