تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

ڈی آئی خان:پولیس وین پر ریموٹ کنڑول بم حملہ، زخمی اہلکار چل بسا

جنگ نیوز -
ڈیرہ اسماعیل خان…ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس وین پر ریموٹ کنڑول بم حملے میں زخمی ہونے والوں میں سے ایک زخمی چل بسا?پولیس کے مطابق شیخ یوسف اڈہ پر پولیس موبائل کو سڑک کنارے نصب ریموٹ کنڑول بم سے نشانہ بنایا گیا ، جس میں ڈرائیور سمیت پانچ اہلکار اور چار راہگیر زخمی ہوئے?حملے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا? ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں منتقل کیا ، جس میں ایک راہ گیر زمرد کی حالت تشویش ناک تھی جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا? دھماکے کے بعد شہر بھر کے داخلی اور خارجی راستوں کی ناکہ بندی کردی گئی ہے?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.