5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
اگوسٹا آبدوز کے سودے میں کمیشن لیاگیا تھا، فرانسیسی جج
جنگ نیوز -
پیرس…فرانس میں کرپشن کے الزامات کی تحقیقات کرنے والے جج نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ پاکستان کو اگوسٹا آبدوزوں کی فروخت کے سودے میں رشوت دی گئی تھی?گزشتہ سال فرانس میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ 1995 میں پاکستان کو آگوسٹا آبدوزوں کی فروخت کے سودے میں غیر قانونی طور پر کمیشن دیا گیا تھا اور2002 میں کراچی کے ایک ہوٹل کے باہر فرانسیسی انجینئروں پر خود کش بم حملہ پاکستان اور فرانس کے اعلی? حکام کے درمیان کمیشن کی ادائیگی پر اختلافات کے بعد کیا گیا تھا، ان شخصیات میں فرانس کے موجودہ صدر نکولس سرکوزی کا نام بھی شامل ہے جو اس وقت کابینہ میں وزیر تھے?پیرس کی عدالت میں مقدمے کی سماعت کے بعد صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے وکیل صفائی اولیور مورس نے کہا کہ جج نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ آبدوزوں کے سودے میں رشوت دی گئی تھی?تین اگوسٹا90آبدوزوں کی خریداری کیلئے پچانوے کروڑ ڈالر کے سودے میں رشوت کے پونے دو کروڑ ڈالر فرانس بھیجے گئے تھے،اور یہ رقم صدارتی انتخابی مہم استعمال کی گئی تھی جو نکولس سرکوزی چلا رہے تھے?کراچی بم دھماکے کی تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ آبدوزوں کی خریداری میں رشوت کی آٹھ کروڑ ڈالر سے زائد رقم مبینہ طور پرپاکستانی سیاستدانوں اور فوجی افسروں کو اداکی گئی ?