تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

جرمنی کے شہر راسٹاٹ میں دو روزہ ’پاکستان کانفرنس‘ شروع ہو گئی

جنگ نیوز -
راسٹاٹ…رضا چوہدری/نمائندہ جنگ…جرمنی کے شہر راسٹاٹ میں دو روزہ ’پاکستان کانفرنس‘ شروع ہوگئی ہے? کانفرنس میں ’موومنٹ آف اوورسیز پاکستانیز‘ کے چیئرمین شاہدریاض گوندل ’پاکستان میں عورتوں کے لیے بہتر ہوتی صورتحال‘ کے موضوع پر خطاب کریں گے? یہ کانفر نس ہرسال جرمنی کے سابقہ امداد ورکر منعقد کراوتے ہیں? یہ وہ جرمن لوگ ہیں جو ساٹھ کی دہائی سے پاکستان میں امدادی اور ترقیاتی کاموں میں حصہ لیتے رہے ہیں? یہ سابقہ امدادی ورکر اور آفیسرز ہر سال جرمنی کے کسی خوشگوار مقام پر اپنے خاندان کے ساتھ دو روز کے لیے اکٹھے ہوتے ہیں جہاں وہ پاکستان کے موضوع پر مذاکرے اور سیمنار منعقد کرتے ہیں اور اس طرح پاکستان کی خوشگوار یادوں اور وابستگی کو تازہ رکھتے ہیں? ہر سال کی طرح اس سال بھی آج شام کو پاکستانی پارٹی ہوگی جس میں خواتین و حضرات پاکستانی لباس میں شرکت کریں گے? واضح ہو کہ یہ اپنی نوعیت کی سب سے منفرد اور بڑ ی کانفرنس ہے جس میں ایمبیسی آف پاکستان کے نمائندہ پریس کونسلر غلام حیدر بھی پہلی مرتبہ شرکت کررہے ہیں?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.