5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
سینٹ کٹس ٹیسٹ: پروٹیز کے کیریبین کیخلاف 3وکٹ پر 296 رنز
جنگ نیوز -
سینٹ کٹس…گریم اسمتھ کی شاندار سنچری کی بدولت جنوبی افریقا نے ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ کے پہلے دن3 وکٹ کے نقصان پر 296 رنز بنالئے،سینٹ کٹس میں ہونیوالے میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اوپننگ جوڑی ایلویرو پیٹرسن اور گریم اسمتھ نے99 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا، پیٹرسن52 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ہاشم آملہ نے44 رنز بنا ئے اور کپتان کے ساتھ دوسری اننگز کیلئے112 رنز جوڑے، گریم اسمتھ نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کی اور238 گیندوں پر9 چوکوں اور3 چھکوں کی مدد سے 138 رنز بنائے، شین شلنگفرڈ نے دو جبکہ کیمار روچ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا، آج جنوبی افریقا کی ٹیم دوسری اننگز3 وکٹ کے نقصان پر296 رنز سے شروع کرے گی?