5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
جادو کی چھڑی نہیں کہ فوراًحالات پر قابو پالیں،وزیراعلی? بلوچستان
جنگ نیوز -
کوئٹہ… وزیر اعلی بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ ہم فرشتے نہیں ہیں نہ ہمارے پاس جادو کی چھڑی ہے کہ فوراحالات پر قابو پالیں، تاہم عوام کے جان مال کے تحفظ کیلئے ہرممکن اقدامات کررہے ہیں?یہ بات انہوں نے سریاب بم دھماکہ میں زخمی ہونے والے اسٹنٹ کمشنر عبدالقدوس مینگل کی سول ہسپتال کوئٹہ میں عیادت کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ?انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے اگر ہمیں پتہ چلے کہ ان واقعات میں کون ملوث ہے تو میں خود جاکر انہیں پکڑ لوں وزیر اعلی? نے کہا کہ ہم دشت گردی کے واقعات کی روک تھام کیلئے ہرممکن کوشش کررہے ہیں اس مقصد کیلئے ہم نے لیویز فورس کو بحال کیا اور امن وامان بہتر بنانے کیلئے پولیس کا بھی تعاون حاصل ہے?انہوں نے کہا کہ بم دھماکہ میں زخمی ہونے والے افراد کو علاج ومعالجے کی تمام ترسہولیات مہیا کی جائیں گی?اگر ضرورت پڑی توانہیں علاج کیلئے کراچی بھی منتقل کیا جائے گا?