تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

ملک بھر میں شدید گرمی ، لاڑکانہ ،سبی میں درجہ حرارت51ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ

جنگ نیوز -
کراچی…ملک کے مختلف حصے آج شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے?سب سے زیادہ درجہ حرارت لاڑکانہ اور سبی میں51 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا? اندرون سندھ اور پنجاب کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی کے باعث بازاریں اور سڑکیں ویران رہیں?دن بھر کڑکتی دہوپ کے ساتھ شدید حبس اور لو چلنے کے باعث اکثر لوگوں نے گھروں میں ہی رہنے کو ترجیح دی?شدید گرمی کے باعث بیشتر علاقون میں معمولات زندگی متاثر رہے جبکہ کاروباری سرگرمیاں بھی معمول سے کم رہیں?سب سے زیادہ گرمی لاڑکانہ اور سبی میں پڑی جہاں درجہ حرارت51 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا?بہاول نگر اور ڈیرہ غازی خان49،ملتان،میاں والی اور نواب شاہ میں48،ڈی آئی خان،گوجراں والا،کوہاٹ،سرگودھا، سکھر اور جیکب آباد میں درجہ حرارت47 ڈگری سینٹی گریڈ رہا?فیصل آباد اور بنوں میں46،بہاول پور، راولپنڈی،حیدرآباد میں45،جبکہ کراچی میں37، لاہور،پشاور اور اسلام آباد میں درجہ حرارت44 ریکارڈ کیا گیا?محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور شدید گرم رہنے کا امکان ہے تاہم آج رات کشمیر،گلگت بلتستان،بالائی پنجاب،بالائی خیبر پختونخوا میں چند ایک مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.