تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، پاسبان

جنگ نیوز -
کراچی…پاسبان کراچی کے صدر سید اشرف حسین نے کہا ہے کہ کراچی میں جمہوری حکومت کی جانب سے ڈبل سواری پر پابندی بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے ? پاسبان کی جانب سے ڈبل سواری بحال کرو ریلی کا انعقاد شارع فیصل سے کراچی پریس کلب تک کیا گیا تاہم ریلی کے شرکا کو پولیس کی جانب سے شارع فیصل پر روکنے کی کوشش کی گئی لیکن ریلی کے شرکا کراچی پریس کلب تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے? کراچی پریس کلب پر ڈبل سواری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں جمہوری حکومت کی جانب سے ڈبل سواری پر پابندی بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے? ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس آف پاکستان صوبائی حکومت کے غیر آئینی حکم کو کالعدم قرار دے کر کراچی کے لاکھوں شہریوں کو ان کا بنیادی حق دلوا کر انصاف کریں? پاسبان کے ترجمان کے مطابق قیوم آباد سے آنے والی ریلی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے3 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لئے جناح اسپتال لایا گیا?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.