تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

غزہ :اسرائیلی انخلاء کی صورت میں رفاہ سرحد کھولنے کو تیار ہیں،مصر

جنگ نیوز -
قاہرہ…جنگ نیوز… مصرکے وزیر اعظم احمد نظیف نے کہا ہے کہ اسرائیل کے غزہ سے مکمل انخلاء کی صورت میں مصر رفاہ کی سرحد کو مکمل طور پر کھولنے کیلئے تیار ہے?عرب میڈیا کے مطابق اتوار کو انہوں نے کہا کہ مصر دوسرے ملکوں کے داخلی معاملات میں عدم مداخلت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے? انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ مصر نے کبھی لبنان کے داخلی معاملات میں مداخلت نہیں کی اور نہ ہی ہم ایسا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں? مصری وزیر اعظم نے کہا کہ غزہ سے اسرائیل کے مکمل انخلاء کی صورت میں قاہرہ، اپنی رفاہ کراسنگ مستقل طور پر کھول دے گا، اسرائیل کا غزہ پر قبضہ رفاہ سرحد کی بندش کا باعث ہے?انہوں نے کہا کہ غزہ ایک طرف تو اسرائیلی محاصرے کا شکار ہے جبکہ دوسری طرف صہیونی ریاست کا اس پر قبضہ بھی برقرار ہے? اسی قبضے کی وجہ سے اہل غزہ کو بنیادی اشیائے ضرورت کی فراہمی بھی ممکن نہیں ہو رہی ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.