5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
دبئی: سیکیورٹی کیمرے نصب کرنے پر 136 ملین ڈالرز خرچ ہوں گے
جنگ نیوز -
دبئی …جنگ نیوز… متحدہ عرب امارات کے اہم کاروباری اور سیاحتی مرکز دبئی میں سیکیورٹی کیمرے نصب کرنے کے منصوبے پر 136 ملین ڈالرز خرچ ہوں گے? دبئی پولیس کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ضاحی خلفان نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم خلیج کے اس اہم کاروباری مرکز میں نگرانی کے نظام کو بہتر کرنے کے لئے ایک منصوبے پر کام کر رہے ہیں?انہوں نے کہا کہ اس وقت شہر میں 25,000 سیکیورٹی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے، ہمیں اپنی مانیٹرنگ کے نظام کو مزید بہتر کرنے کی ضرورت محسوس ہو رہی ہے? انہوں نے کہا کہ دبئی کے چپے چپے میں سیکیورٹی کیمرے نصب کرنیکے منصوبے پر 136 ملین ڈالرز خرچ ہوں گے?ضاحی خلفان نے امسال جنوری میں حماس کے رہ نما کے قتل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے نگرانی کے اس وسیع نظام کی مدد سے ہی محمود المبحوح کے قاتلوں کو تلاش کیا اور اس کارروائی میں ہمیں سیکیورٹی کیمروں نے بہت زیادہ مدد فراہم کی?