تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

دورہ انگلینڈ کیلئے پاکستان کی ٹیسٹ اور ٹی20ٹیموں کا اعلان

جنگ نیوز -
لاہور…پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ انگلینڈ میں ٹی20 میچوں اورٹیسٹ سیریز کے لیئے پاکستان کرکٹ ٹیم کااعلان کر دیا ہے ? سابق کپتان یونس خان اور شعیب اختر ٹیسٹ ٹیم کا حصہ نہیں ہیں جبکہ عمر گل کی ٹیم میں واپسی ہو ئی ہے ?آسٹریلیا کے خلاف دو ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے پندرہ رکنی ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے ، جس میں کپتان شاہد آفریدی ، نائب کپتان سلمان بٹ ? شاہ زیب حسن، عمر اکمل ، شعیب ملک ، عمر امین ، کامران اکمل ،عبدلرزاق، محمد عامر ، عمر گل ، شعیب اختر ، سعید اجمل ، عبدلرحمان ، وہاب ریاض اور فواد عالم شامل ہیں ? ریزرو میں شہریارغنی ، یاسرعرفات، اسد شفیق اورمحمد عرفان شامل ہیں ? آسٹریلیا کے خلاف دو اور انگلینڈ کے خلاف چار ٹیسٹ کے لیے17 رکنی سکواڈکا اعلان کیا گیا ہے ? جس میں شاہ زیب حسن ، عبدلرزاق ، شعیب اختر عبدارحمان اور فوادعالم کو ڈراپ کر کے عمران فرحت، یاسرحمید ، اظہرعلی ، زوالقرنین حیدر ، محمد آصف ، تنویر احمد اوردانش کنیریا کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے? ریزرو کھلاڑیوں میں زوالفقاربابر اسد شفیق ، اعزاز چیمہ ، عامر سجاد محمد عرفان اور خرم منظور شامل ہیں ?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.