تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

بھارت : کئی صوبوں کو سوائن فلونے پھر اپنیلپیٹ میں لے لیا

جنگ نیوز -
نئی دہلی…جنگ نیوز… بھارت کے کئی صوبوں کو سوائن فلو کے مرض نے ایک بار پھر اپنی گرفت میں لے لیا ?امریکی نشریاتی ادارہ کی رپورٹ کے مطابق سوائن فلو کے سبب گذشتہ ایک ماہ میں 18اموات کی تصدیق کی گئی ہے?اِس مرض کا سب سے زیادہ اثر جنوبی بھارت کے صوبہ کیرالہ میں دیکھا گیا ہے جہاں اِس مرض سے متاثرہ 200افراد مختلف ہسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں?آندھرا پردیش کے ویشاکاپٹنم شہر میں ہفتے کے روز سوائن فلو نے ایک شخص کی جان لے لی ہے?حیدرآباد میں بھی بعض مریضوں میں سوائن فلو کی علامات پائے جانے پر دواخانوں میں چوکسی اختیار کر لی گئی ہے?سنگاپور سے واپس آنے والے ایک جوڑے میں سوائن فلو کی علامات پائے جانے کے بعد حیدرآباد اور ویشاکاپٹنم ہوائی اڈے پر اسکریننگ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں?بھارت کی مرکزی حکومت نے کیرالہ میں صورتِ حال کا جائزہ لینے کے لیے سائنس دانوں کی ایک ٹیم روانہ کردی ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.