5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کراچی میں ہشتگردوں کے مراکز پرآپریشن کیا جائے،ناصر عباس
جنگ نیوز -
کراچی…حکومت کراچی میں ملت جعفریہ کی ٹارگٹ کلنگ سمیت سانحہ عاشور اور سانحہ اربعین میں ملوث کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کو گرفتار کرے بصورت دیگر ملت جعفریہ دوسرے مرحلے میں وزیر اعلی? ہاؤس ،گورنر ہاؤس سمیت پارلیمنٹ ہاؤس کا گھیراؤ کرے گی?پاکستان پاکستانیوں کا ہے امریکی کالونی نہیں بننے دیں گے?ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکریٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری ،ڈپٹی جنرل سیکریٹری علامہ امین شہیدی،مرکزی ترجمان علامہ حسن ظفر نقوی،مولانا منور نقوی،مولانا سجاد کربلائی،مولانا شفقت انقلابی اور مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی صدر علی اوسط نے کراچی میں کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کی جانب سے ملت جعفریہ کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف نکالی گئی ”دفاع تشیع ریلی “سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ریلی کا آغاز محفل شاہ خراسان نمائش چورنگی سے ہوا جبکہ اختتام امام بار گاہ علی رضا پر ہوا?احتجاجی ریلی میں فلاحی ادارے ایدھی کے سربراہ عبد الستار ایدھی نے بھی خصوصی شرکت کی?دفاع تشیع ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ کراچی میں ملت جعفریہ کی ٹارگٹ کلنگ اور سانحہ عاشور اور سانحہ اربعین امام حسین علیہ السلام کے پر سوز واقعات میں امریکی اور اسرائیلی ایجنٹ کالعدم دہشت گرد گروہ ملوث ہیں ،انہوں نے کہا کہ انتہائی افسوس ناک بات ہے کہ کالعدم دہشت گرد گروپس ملک بھر میں جہاں چاہتے ہیں کھلم کھلا دہشت گردی کر کے معصوم اور بے گناہ لوگوں کے خون سے ہولی کھیلتے ہیں ،انھوں نے کہا کہ گذشتہ روز کراچی میں دہشت گردوں نے اپنے ساتھیوں کو دن دہاڑے عدالت کے احاطے سے رہا کروا لیا جو کہ حکومت سندھ کے منہ پر طمانچہ ہے?رہنماؤں نے اقوام متحدہ کی جانب سے ایران پر لگائی جانے والی اقتصادی پابندیوں کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستا ن پاک ایران دوستی کو قائم رکھے جبکہ امریکی کاسہ لیسی سے چھٹکارا حاصل کیا جائے ،ان رہنماؤں نے صدر آصف علی زرداری ،وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی،آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی اور چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری سے مطالبہ کیا کہ کراچی میں موجود دہشت گردی کے مراکز پر فوجی آپریشن کیا جائے اور شہر کو کالعدم دہشت گرد گروہوں سے آزاد کروایا جائے ?اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے امریکا اور اسرائیل کے خلاف نعرے بھی لگائے?