5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کراچی کا امن خراب کرنیو الے پاکستان کی ترقی کے دشمن ہیں ، رابطہ کمیٹی
جنگ نیوز -
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے کراچی میں امن و امان کی صورتحال لازمی ہے اور جو عناصر کراچی میں فرقہ واریت کی بنیاد پر بے گناہ شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بناکر شہر کا امن خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں وہ پاکستان کی ترقی کے دشمن ہیں ? ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ امن دشمن عناصر کراچی میں فرقہ وارانہ فسادات کی سازش کررہے ہیں اور کراچی میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کا قتل اسی سازش کا حصہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ? رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی ، پاکستان کی معاشی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور کراچی کا امن تباہ کرکے پاکستان کی معاشی ترقی کا پہیہ جام کرنے والے پاکستان اور اس کے عوام سے ہرگز مخلص نہیں ہوسکتے لہ?ذا ملک بھر کی محب وطن سیاسی و مذہبی جماعتوں اور عوام کو فرقہ وارانہ فسادات کی سازش کرنے والے عناصر کی کھل کر مذمت کرنی چاہئے ? رابطہ کمیٹی نے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام سے درد مندانہ اپیل کی کہ وہ کراچی میں فرقہ وارانہ فسادات کی سازش کو ناکام بنانے کیلئے اپنا بھر پو رکردار ادا کریں ، سازشی عناصر پر کڑی نظر رکھیں اور اپنے اتحاد سے فرقہ وارانہ فسادات کی سازش کو ناکام بنا دیں?