5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا کارکنوں سے اظہار تعزیت
جنگ نیوز -
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم شاہ فیصل سیکٹر یونٹ 108کے کارکن ریحان عثمان کی والدہ محترمہ بانو بیگم ، ایم کیوایم لیاقت آباد سیکٹر یونٹ 161کے کارکن کامران کے والد عبد الوحید خان اور ایم کیوایم ابراہیم حیدری سیکٹر یونٹ چکرا گوٹھ کے کارکن گل حسن کے والد رئیس بلند خان کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہار کیا ہے ? ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی? مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلی? مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطا کرے ?دریں اثنا رابطہ کمیٹی نے معروف سماجی و کاروباری شخصیت محمد افتخار کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہار کیا ہے ? ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور کہاکہ غم اور دکھ کی اس گھڑی میں ایم کیوایم کے تمام کارکنان برابر کے شریک ہیں ?علاوہ ازیں رابطہ کمیٹی نے گوجرانوالہ میں حادثاتی طور پر کار میں دم گھٹنے سے ایک ہی خاندان کے 5کم سن بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہا رکیا ہے? ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے جاں بحق ہونے والے بچوں کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ? رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالی? جاں بحق ہونے والے بچوں کو اپنی جواررحمت میں اعلی? مقام عطافرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے ?(آمین)