5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
نئی اینیمیٹڈ مووی” ٹوائے اسٹوری تھری “عالمی باکس آفس پر سرفہرست
جنگ نیوز -
نیویارک ... نئی اینی میٹڈ مووی ٹوائے اسٹوری تھری ریلیز کے پہلے ہی ہفتے عالمی باکس آفس پر پہلے نمبر آگئی ہے? فلم نے امریکی چارٹ میں بھی نیا ریکارڈ قائم کرلیا ہے? ٹوائے اسٹوری تھری نے اوپننگ ویک اینڈ پر عالمی باکس آفس میں پندرہ کروڑ اڑتیس لاکھ ڈالر کا بزنس کیا? ٹوائے اسٹوری کے اینی میٹڈ ہیروز کی ایک دہائی سے بھی زیادہ عرصے کے بعد آمد تہلکہ خیز ثابت ہوئی ہے? مووی نے شمالی امریکی باکس آفس پر دس کروڑ نوے لاکھ ڈالر کا بزنس کرکے ڈزنی پِکسر کی کسی بھی فلم کی اب تک کی سب سے بڑی اوپننگ کا نیا ریکارڈ قائم کرلیا ہے?