تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

جھنگ :پولیس مقابلے میں5 ڈاکو ہلاک ،2 فرار ہوگئے

جنگ نیوز -
جھنگ ... جھنگ کے علاقے قائم بھروانہ میں پولیس مقابلے کے دوران 5 ڈاکو ہلاک اور ان کے دو ساتھی فرار ہوگئے،جبکہ مقابلے کے دوران ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا،ہلاک ہونے والے ڈاکوپنجاب کے 13 اضلاع کی پولیس کو مختلف سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے?پولیس ذرائع کے مطابق جھنگ پولیس نے مجرمان اشتہاریوں پر مشتمل ایک اہم گروہ کے سرغنہ امتیاز بھٹی اور اس کے ساتھیوں شیخ محمد اقبال سکنہ لودھراں اور محمد ساجد سکنہ وہاڑی کو گرفتار کیا تھا جن کو تھانہ موچیوالہ پولیس اتوار کے روز عدالت سے ریمانڈ کے بعد تھانہ لے کر جارہی تھی کہ جھنگ فیصل آباد روڈ پر بائی پاس کے قریب پولیس کی وردیوں میں ملبوس دو کاروں پر سوار چار مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر موچیوالہ پولیس کی دو گاڑیوں کو روکا اور تینوں ملزمان کو چھڑا کر فرار ہوگئے ?واقع کے بعد پولیس نے ضلع بھر کی ناقہ بندی کردی اور قائم بھروانہ کے قریب دو گاڑیوں میں سوار7 افراد کو روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے بعد پولیس اور مبینہ ڈاکوؤں کے دورمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا. جس میں پانچ ڈاکو ہلاک ہوگئے جبکہ ایک سب انسپکٹر بھی شدید زخمی ہوگیا?پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی گاڑی سے پولیس کی وردیاں بھی برآمد ہوئی ہیں اور مرنے والے ایک ڈاکو امتیاز بھٹی کی شناخت ہوگئی ہے?ڈی پی او ڈاکٹر رضوان کے مطابق مرنے والے ڈاکو آئیل ٹینکر اور سوتر کے ٹرالر چھیننے کی درجنوں وارداتوں میں ملوث اور پنجاب کے 13 اضلاع کی پولیس کو مطلوب تھے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.