5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
بینظیر بھٹو کا یوم پیدائش،لاڑکانہ میں تقریبات کا آغاز
جنگ نیوز -
لاڑکانہ . . . آج سابق وزیراعظم بے نظیربھٹوکایوم پیدائش منایاجارہا ہے?اس موقع پرلاڑکانہ میں تقریبات کا آغاز ہوگیاہے? بے نظیر بھٹو کے یوم پیدائش کے موقع پر گڑھی خدابخش بھٹومیں ان کے مزار پرقرآن خوانی کاسلسلہ شروع ہوگیا ہے، ضلع بھرسے کارکنوں کی آمد کاسلسلہ جاری ہے? یوم پیدائش کے سلسلے میں مرکزی تقریب گڑھی خدابخش اور نوڈیرومیں منانے کااعلان کیاہے،جبکہ آج سہ پہر صدر آصف علی زرداری پریذیڈینٹ ہاؤس نوڈیرومیں کیک کاٹیں گے جس کے بعد وہ ایک سیمینار سے خطاب کریں گے?اس موقع پر نوڈیرواور گڑھی خدابخش میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں، جبکہ لاڑکانہ سمیت ضلع بھر میں محکمہ صحت اور پیپلز ڈاکٹرفورم کی جانب سے خون کے عطیات جمع کرنے کیلئے کیمپ بھی لگائے گئے ہیں?