5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
بازار8بجے بند کرنے پر سختی سے عمل کیا جائے،ڈی جی پیپکو
جنگ نیوز -
لاہور…ڈی جی پیپکو محمد خالد کا کہنا ہے کہ چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز کو خط لکھا ہے کہ دکانیں8 بجے بند کرانے کے ا حکامات پر سختی سے عمل کرایا جائے تاکہ بجلی بچت کے مقاصد حاصل کیئے جا سکیں ۔ ڈی جی پیپکو نے بتایا کہ31 جولائی کے بعد حکومت دو چھٹیوں اور رات8 بجے مارکیٹیں بند کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کرے گی۔ ڈی جی پیپکو نے بتایا کہ دو سال میں لیسکو کے سسٹم کو اپ گریڈ کرنے پر ساڑھے تین ارب روپے خرچ ہوئے جس سے یقینا بہتری آئی ہے۔ رحمان پورہ گرڈ اسٹیشن میں نئے ہائی پاور ٹرانسفارمر کی تنصیب کے لئے22 گھنٹے بند رہے گا،تاہم متاثرہ علاقوں کو متبادل ذرائع سے بجلی فراہم کی جائے گی۔ متاثرہ علاقوں میں کینٹ،گلبرگ ،ڈیفنس ،شالیمار و دیگرشامل ہیں ۔ڈی جی پیپکو نے کہا کہ دیگر علاقوں میں بھی معمول سے زیادہ بجلی بند ہو گی ۔ ڈی جی پیپکو نے بتایا کہ اگلے ماہ2300 میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہونے کا امکان ہے۔ انھوں نے کہا کہ آئندہ معاہدے کے مطابق رینٹل پاور ہاؤسز خود تیل خریدینے کے پابند ہوں گے ۔