تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

ہالہ ناکہ دھماکا:جاں بحق افراد کے لواحقین سے ق لیگ کے رہنماؤں کی تعزیت

جنگ نیوز -
کراچی…مسلم لیگ ق سندھ کے صدر غوث بخش خان مہر اور جنرل سیکریٹری حلیم عادل شیخ نے حیدر آباد میں ہالہ ناکہ کے مقام پر ہونے والے دھماکے پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے، انھو ں نے واقعہ کے ہلاک شدگان کے ورثاء سے گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ ہلاک شدگان کے ورثاء کو فوری معاوضہ ادا کیا جائے جبکہ واقعہ کے زخمیوں کو بہتر طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔انھوں نے واقعہ کے ہلاک شدگان کی مغفرت اور انکے لواحقین کے لیے صبر جمیل و زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.