5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
سندھ ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکہ کا کنونشن2جولائی سے ہوسٹن میں ہوگا
جنگ نیوز -
ہوسٹن ... راجہ زاہد اختر خانزادہ ... سندھ ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکہ سنا کا26واں سالانہ کنونشن2سے5جولائی تک ہوسٹن میں ہوگا۔اس حوالے سے سنا کے میڈیا کوآرڈینیٹر سکندر بلوچ نے کہا ہے کہ کنونشن میں امریکہ اورکینیڈا میں مقیم سندھی کمیونٹی کی بڑی تعداد شریک ہوگی جبکہ پاکستان اور بھارت سے معروف سیاسی و سماجی شخصیات خصوصی دعوت پر کنونشن سے خطاب کریں گی۔ چار روزہ کنونشن میں سندھ کی سماجی،سیاسی اور معاشی صورتحال پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔جبکہ نوجوانوں ،خواتین،طبی امور اور ادب پر بھی مختلف سیشن ہونگے۔ کنونشن میں سابق بھارتی وزیر اور ممبر راجیو سبھا اور بھارتی سپریم کورٹ بار کے صدررام جتھملوانی مہمان خصوصی ہونگے۔جبکہ سابق وفاقی وزیر جی این عباسی،سابق سیکریٹری خارجہ نجم الدین شیخ،سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی،معروف صحافی ڈاکٹر کریم راجپر،ڈاکٹر سونو،جامی چانڈیو،سابق بیوروکریٹ امتیاز شیخ اور زوالفقار ہالیپوٹہ بھی کنونشن کی مختلف نشستوں سے خطاب کریں گے ،کنونشن میں محفل موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جس میں گلوکارہ حمیرا چنا ،ارشد محموداور سری دیوی اپنے فن کا مظاہر ہ کریں گی۔کنونشن میں امریکی سینٹرکے بیلی ہچسٹن اور ہوسٹن کے میئر انیس پارکر بھی خطاب کریں گے۔