5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
سندھ بلوچستان پولیس کی مشترکہ کارروائی،15مشتبہ افراد گرفتار
جنگ نیوز -
لاڑکانہ…سندھ بلوچستان پولیس نے مشترکہ کاروائی کرکے15مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ بر آمد کرلیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق لاڑکانہ سندھ پولیس کو خفیہ ذرائع سے معلوم ہوا کہ سندھ بلوچستان کی خطرناک ڈاکووں نے بلوچستان کے علاقے جعفرآباد میں پناہ لے رکھی ہے جس پر سندھ پولیس نے جعفرآباد بلوچستان پولیس کے ساتھ مشترکہ کاروائی کرکے مراد کالونی پر چھاپہ مارا جس میں15مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے چار کلاشنکوفیں دو ڈبل بیرل شاٹ گن تین پسٹل بر آمد کرلئے پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں سات ملزمان کی نشاندگی ہو چکی ہے جو سندھ بلوچستان پولیس کو قتل ڈکیتی اور اغوا کے مقدمات میں مطلوب تھے گرفتاری کے فوراً بعد انہیں نامعلوم مقام کی طرف متنقل کردیا گیا ۔