5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کراچی : سیکیورٹی پرنٹنگ پریس کے قریب مشتبہ بیگ سے بم برآمد
جنگ نیوز -
کراچی . . . کراچی ائیرپورٹ کے قریب سیکیورٹی پرنٹنگ پریس کے قریب سے ایک مشتبہ بیگ سے بم برآمد ہوا ہے۔ حکام کے مطابق ائیرپورٹ پولیس کو کسی شخص نے فون پر اطلاع دی کے ایک مشتبہ بیگ سے تاریں باہر نکلی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا جنہوں نے موقع پر پہنچ کر اسے ناکارہ بنا دیا۔ حکام کے مطابق بم آدھا کلو وزنی ہے ۔دلچسپ بات یہ ہے کہ جس وقت بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا تو انکے آلات ناکارہ پائے گئے جس پر دو گھنٹے انتظار کے بعد مزید آلات پہنچائے گئے۔ پولیس کے مطابق اس بیگ میں کوئی بارود اور ڈیٹونیٹر موجود نہیں تھے جس کی وجہ سے پریشان ہونے والی کوئی بات نہیں، صرف اس بیگ کی موجودگی کا مقصد خوف و ہراس پھیلانا تھا۔