5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
پشاور سمیت خیبر پختونخواہ میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری
جنگ نیوز -
پشاور . . . پشاور سمیت خیبر پختونخواہ میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ اوور لوڈنگ کے باعث پشاور میں ایک ماہ کے دوران100 ٹانسفارمر جل گئے۔ پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ترجمان شوکت افضل نے جیو نیوز کو بتایا کہ صوبے میں بجلی کی طلب2800 میگا واٹ تک جاپہنچی ہے اور430 میگا واٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شہری علاقوں میں چار اور دیہی میں پانچ گھنٹوں کی اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔پیسکو ترجامن کے مطابق رواں ماہ سو ٹرانسفارمرز اوور لوڈنگ کے باعث جل چکے ہیں۔ جن کی تبدیلی کا کام جاری ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بجلی کا استعما کم سے کم کیا جائے۔