تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

جیکب آباد:دوبچوں پر انسداد دہشتگردی کا مقدمہ خارج،ایس ایچ او معطل

جنگ نیوز -
جیکب آباد . . . جیکب آبادمیں دو بچوں پر انسداددہشگردی ایکٹ کے تحت درج مقدمہ خارج کرتے ہوئے ایف آئی آر کاٹنے والے ایس ایچ او کو معطل کردیاگیاہے۔۔ڈی پی او جیکب آباد پرویز چانڈیو نے جیونیوز کو بتایا کہ ایس پی انویسٹی گیشن کی جانب سے تحقیقاتی رپورٹ ملنے کے بعد دوسالہ احمد علی اور تیرہ سالہ محمد علی پر درج انسداددہشتگردی کا مقدمہ ختم کردیاگیا۔انہوں نے بتایا کہ مقدمہ درج کرنے والے ایس ایچ او سول لائن تھانہ نذیر مغیری کو معطل کردیاگیاہے۔ڈی پی او کا کہنا تھا کہ اس بات کی بھی تحقیقات کی جارہی ہے کہ شہری اور پولیس کے درمیان ہونے والے جھگڑے کی وجہ کیا تھی اور واقعہ میں گرفتاربچوں کے چچابرکت عمرانی کی گرفتاری شفاف ہے بھی نہیں۔دوبچوں پر تھانہ سول لائن جیکب آباد میں مقدمہ اس وقت درج کیا تھا جب پولیس اہلکار نورالدین سنجرانی اور شہری برکت عمرانی کے درمیان معمولی بات پر جھگڑا شروع ہوا اور فائرنگ سے پولسی اہلکار زخمی ہوگیا جس کے بعد پولیس نے برکت عمرانی سمیت دوبھتیجوں پر قاتلانہ حملے اورانسدادشہگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیاگیاتھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.