تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

امریکا:ایران کیخلاف پابندیوں کے بِل پر اوباما آج دستخط کرینگے

جنگ نیوز -
واشنگٹن ... جوہری پروگرام جاری رکھنے پر ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کے بِل پر صدر باراک اوباما آج دستخط کریں گے۔ ایران کا توانائی اور بینکاری شعبہ پابندیوں کی زد میں آئیگا۔ایوان نمائندگان اور سینیٹ کی جانب سے بل کی منظوری گزشتہ ہفتے دی گئی تھی۔ جس میں ایران کو پیٹرولیم مصنوعات سپلائی کرنے والی کمپنیاں اور اسلامی انقلابی گارڈز سے ڈیلنگ کرنے والے بین الاقوامی بینکوں پر پابندیاں تجویز کی گئی ہیں۔ یہ امریکی بل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے ایک نئی قرارداد کے ذریعے تہران کیخلاف پابندیاں سخت کرنے کے بعد منظور کیا گیا۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق پابندیوں کے امریکی بل پر صدر اوباما آج جمعرات کی شام دستخط کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.