5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
جنوبی افریقہ کے پولیس اسٹیشن پر ڈاکووٴں کا دھاوا
جنگ نیوز -
جوہانسبرگ…سی ایم ڈی…جنوبی افریقہ میں چوری کی ایک ایسی واردات سامنے آئی ہیجس میں ڈاکووٴں نے عوام کو نہیں بلکہ عوام کے محافظوں کو لوٹ لیا۔ جوہانسبرگ کے ایک پولیس اسٹیشن میں چوری کی ایسی دلچسپ واردات ہوئی ہے جس میں ڈاکو کسی اہم دستاویز کے بجائے پولیس اسٹیشن کی کھڑکیاں ، دروازے، برتن اور الماریاں حتی کہ کچن کا سنک بھی نکال کر لے گئے۔ چوری کی اس انوکھی واردات کی تحقیقات جاری ہیں جس میں محافظ عوامی پناہ گاہ کی حفاظت کرنے میں ناکام ہوگئے۔