تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

میسی کا جادو چل گیا تو ارجنٹائن کو فتح سے کوئی نہیں روک سکتا،رپورٹ

جنگ نیوز -
جوہانسبرگ…ارجنٹائن اور جرمنی کے کوارٹر فائنل میں شائقین کی زیادہ تر نگاہیں ارجنٹینی فارورڈ لائنیل میسی پر جمی ہونگی۔ اس میچ میں اگر میسی کا جادو چل گیا تو ان کی ٹیم کو فتح سے کوئی نہیں روک سکتا ۔یہ کون بھول سکتا ہے کہ لیجنڈ فٹبالر میراڈونا نے ارجنٹیناکوبہت سے میدانوں میں فاتح بنوایا اور انہیں اپنے وقت کا شہنشاہ کہا جاتاتھا۔خوش قسمتی سے آج ارجنٹینا کو ایک نہیں دو میراڈوانا کی خدمات حاصل ہیں۔ لیجنڈری فٹبالر کوچنگ کر رہے ہیں توان ہی جیسی خصوصیات کے حامل لائنیل میسی ان کے خوابوں کو تعبیر دے رہے ہیں۔جب گیندلائنیل میسی کے پیروں میں آتی ہے توحریف ٹیم کی ڈیفنس بھی لڑکھڑا جاتی ہے۔لائنیل میسی کے پاس نہ صرف حریف ٹیم کی دفائی لائن توڑنے کی مہارت ہے بلکہ ڈبلنگ ٹیکنیک اور بہترین انداز سے فٹبال کو جال تک پہنچانے کا ہنر بھی ہے۔فٹبال بچپن ہی سے میسی کی رگوں میں خون کی طرح شامل ہے۔یہی وجہ ہے کہ کم عمری میں ہی اس نے بلندیوں کا چھونا شروع کردیا تھا۔ صرف 13 سال کی عمر میں بارسلونا کے کوچ کے آنکھوں کو بھاگیااور 2005 میں میسی اسپینش فٹبال لیگ میں اپنی ٹیم کی جانب سے ینگسٹر گول اسکور کرنے والا کھلاڑی بن گیا۔ارجنٹینا کی ٹیم کوارٹر فائنل میں جرمنی کے خلاف میچ کھیلے گی۔ میراڈونا کی طرح پوری قوم بھی لائنیل میسی سے ہی امیدیں باندھی ہوئی ہے اور اگر اس میچ میں میسی کے قدم جم گئے تو حریف ٹیم کے پاؤں تلے سے زمین ہی نکل جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.