تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کرسٹیان وولف جرمنی کے نئے صدر منتخب ہوگئے

جنگ نیوز -
برلن . . . جنگ نیوز . . . کرسٹیان وولف جرمنی کے نئے صدر منتخب ہوگئے۔ گزشتہ روز جرمنی میں صدارتی الیکشن کے دوران ایک سخت مقابلے کے بعد جرمن چانسلر انجیلا مرکل کی مخلوط حکومت کے حمایت یافتہ امیدوار 51 سالہ کرسٹیان وولف کو نیا صدر منتخب کر لیا گیا۔ انہیں صدارتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں 625 جبکہ ان کے مرکزی حریف یو آخم گاؤں کو 494 ووٹ ملے۔ واضح رہے کہ کرسٹیان وولف پہلے دو مرحلوں میں مطلوبہ ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے اور ان کو اپنے انتخاب کیلئے کم ازم کم 623 ارکان کی تائید کی ضرورت تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.