تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

بلوچستان اراکین اسمبلی کی اسناد تصدیق کے لیے ایچ ای سی کو ارسال

جنگ نیوز -
کوئٹہ . . . بلوچستان سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے تمام اراکین کی طلب کی گئی اسناد تصدیق کیلئے ہائر ایجوکیشن کمیشن کو بھجوا دی گئی ہیں جبکہ گریڈ سترہ اور اس سے اوپر گریڈ میں کام کرنے والے صوبے کے سرکاری ملازمین کی ڈگریوں کی جانچ پڑتال کاکام بھی شروع کردیا گیا ہے ۔ یونیورسٹی ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کے چیئرمین عابد شیر علی نے ملک بھر سے اراکین قومی وصوبائی اسمبلیوں کی اسناد تصدیق کیلئے طلب کی تھیں جس پر صوبائی الیکشن کمیشن نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کی تعلیمی اسناد تصدیق کیلئے ہائرایجوکیشن کمیشن کو اسلام آباد ارسال کردی ہیں، تاہم ہائر ایجوکیشن کی جانب سے اب تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے،جبکہ ہائر ایجوکیشن کی ہدایت پر صوبے کے گریڈ سترہ اوراس سے اوپر گریڈ میں کام کر نے والے سرکاری ملازمین کی اسناد کی جانچ پڑتال کا کام جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.