5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
دریائے کابل میں ورسک کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ
جنگ نیوز -
پشاور . . . دریائے کابل میں ورسک کے مقام پر درمیانے جبکہ نوشہرہ کے مقام پرنچلے درجے کا سیلاب ہے۔فلڈ سیل پشاور کی رپورٹ کے مطابق دریائے کابل میں ورسک کے مقام پر پانی کا اخراج 50 ہزار پانچ سو کیوسک اور نوشہرہ کے مقام پر 64 ہزار 900 کیوسک رکارڈ کیا گیا ہے اور ان مقامات پر درمیانے اور نچلے درجے کا سیلاب ہے۔اسی طرح دریائے سندھ میں اٹک خیرآباد کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کا اخراج دو لاکھ 49 ہزار 200 کیوسک اور دریائے جندی میں چارسدہ کے مقام پر2188 کیوسک اور دریائے سوات خیالی میں چارسدہ روڈ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے اور یہاں پانی کا اخراج 21438 کیوسک اور منڈا ہیڈ ورسک پر پانی کا اخراج 17568 کیوسک ہے۔