تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

داتا درباردھماکے کے مبینہ حملہ آور رفیق کو سپر د خاک کر دیا گیا

جنگ نیوز -
لاہور…داتا درباربم دھماکوں کے مبینہ حملہ آور محمد رفیق کو اس کے آبائی گاؤں رام پور ہڈیارہ میں سپرد خاک کردیا گیا۔۔گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ رفیق دہشت گرد نہیں ہو سکتا۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ داتا دربار کے تہہ خانے میں پہلا خود کش دھماکہ محمد رفیق نے کیا تھا۔جبکہ رفیق کے بھائیوں نے بھی سی سی ٹی وی فوٹیج میں تیزی سے اور زبردستی دربار میں داخل ہونے والے شخص کو رفیق کے طور پر شناخت کیا تھا ،پولیس نے اسکے ایک بھائی شریف کو حراست میں لے لیا تھا تاہم بعد میں اسے رہا کردیا اوررفیق کی لاش بھی ورثا کے حوالے کردی گئی۔رفیق کو آج صبح رام پورہڈیارہ میں اس کے حجرے میں دفنا دیا گیا۔اس موقع پر اہل علاقہ اور رفیق کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ وہ داتاعلی ہجویری کا دیوانہ تھا اور ہر جمعرات کو داتا دربار جایا کرتاتھا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.