5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
ثابت کریں انٹیلی جنس شیئرنگ سے روکا تو مستعفی ہوجاؤنگا، رحمان ملک
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . . وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ انہوں نے کبھی انٹیلی جنس شیئرنگ سے نہیں روکا، شہبازشریف ثابت کردیں تو وہ استعفیٰ دے دیں گے ورنہ وزیراعلیٰ پنجاب کو خود استعفیٰ دے دینا چاہیے ، ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف غلط فہمیاں ڈالنے والوں سے دوررہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ انہوں نے صوبوں کے ساتھ ہمیشہ انٹیلی جنس معلومات کاتبادلہ کیا،قومی مفاہمت کا آغاز لندن سے کیاجوآج تک جاری ہے،تھری ڈی پالیسی کے باعث حالات انتہائی خراب ہونے سے بچائے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد پنجاب کا رخ کر رہے ہیں جو پاکستان کا دل ہے ، دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری رکھی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ وفاق اورپنجاب حکومت مل کرکام کررہے ہیں، صوبے وزارت داخلہ کی معلومات پرکارروائی کریں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ لشکرجھنگوی سپاہ صحابہ کیخلاف بیان بھی دیں گے اورایکشن بھی لیں گے ۔