5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
اٹلی میں سا حلِ سمندر پر ریت کے گھر و ندے بنانے پر پا بند ی
جنگ نیوز -
روم…سینٹرل مانیٹرنگ…ساحل سمندر پر ریت کے گھر وندے بنانا ایک دلچسپ مشغلہ ہے تاہم اٹلی میں اس مشغلے پرپا بندی لگا دی گئی ہے ۔ نئے قوانین کے تحت اٹلی میں سا حل پر ریت کے گھر وندے بنانا ممنو ع قرار دیے دیا گیاہے اور ایسا کرنے والوں پر بھاری جرما نہ عائد ہو سکتاہے۔ نئے قوانین کے تحت ساحل پر سگریٹ نو شی ،کبو تروں کودا نہ ڈالنا اور سڑک پر پھر تی بلیوں کو کھاناکھلا نے سمیت لکڑی کے شور مچا نے والے جوتے پہننے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے جس کی خلا ف ور زی کر نے والوں کو بھار ی جرما نہ ادا کر نا ہو گا ۔