تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

شکار پور میں سکھر ایکسپریس کا انجن فیل، ریلوے ٹریفک معطل

جنگ نیوز -
شکارپور…کراچی سے جیکب آباد جانے والی سکھر ایکسپریس انجن فیل ہوجانے کے باعث شکارپور کے قریب پھاٹک پر رک گئی جس کے باعث ریلوے ٹریفک سمیت قومی شاہراہ پر روڈ ٹریفک بھی معطل ہوگئی۔ریلوے ذرائع کے مطابق کراچی سے جیکب آباد جانے والی سکھر ایکسپریس کا انجن شکارپور کے قریب ریلوے پھاٹک 37 پر فیل ہوگیا اور ٹرین رک گئی۔یہ پھاٹک ریلوے کے مین لائن پر ہونے کے ساتھ قومی شاہراہ سے بھی گزرتا ہے۔ ٹرین پھاٹک پر رک جانے سے مین لائن پر ریلوے ٹریفک کے ساتھ ساتھ قومی شاہراہ پر روڈ ٹریفک بھی معطل ہوگئی۔ریلوے حکام کے مطابق پشاور جانے والی خوشحال ایکسپریس اور جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا ہے۔ریلوے حکام کے مطابق روہڑی سے متبادل انجن طلب کرلیا گیا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.