5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
لوئر دیر :بلامبٹ میں چھاؤنی کے قریب دو زوردار دھماکے
جنگ نیوز -
لوئر دیر :بلامبٹ میں چھاؤنی کے قریب دو زوردار دھماکے
دیر…لوئر دیر کے علاقے بلامبٹ میں چھاؤنی کے قریب دو زوردار دھماکے ہوئے ہیں۔سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی ۔تاہم تاحال کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بلامبٹ چھاؤنی کے قریب دو زوردار دھماکوں کی اطلاع ملی ہے۔ تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شدت پسندوں کے ٹھکانوں کوبھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایاجارہاہے۔جبکہ دھماکوں کے بعد پورے علاقے کی بجلی اور مواصلاتی نظام کافی دیر تک معطل رہا۔