تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

دریائے کابل میں ورسک کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب

جنگ نیوز -
پشاور . . . دریائے کابل میں ورسک کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔دریائے سوات میں چارسدہ اور دریائے سندھ میں خیرآباد کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔فلڈ سیل پشاور کے مطابق دریائے کابل میں ورسک کے مقام پر پانی کا اخراج انچاس ہزار چھ سو ساٹھ کیوسک ہے۔ دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے اوریہاں پانی کا اخراج چھیاسٹھ ہزارکیوسک ہے ۔دریائے سوات میں چارسدہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب اور پانی کا اخراج اکیس ہزار تین سو تینتالیس کیوسک ہے ۔دریائے سوات میں منڈا ہیڈ ورکس کے مقام پر پانی کا اخراج اٹھارہ ہزار سات سو چالیس کیوسک ہے۔دریائے سندھ میں خیرآباد کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے یہاں پانی کا اخراج دولاکھ انچاس ہزارکیوسک ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.