تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

چھوٹے پاوٴں کی حامل خواتین زیادہ حسین ہوتی ہیں، تحقیق

جنگ نیوز -
نیویارک . . . فارن ڈیسک . . . چھوٹے پاوٴں کی حامل خواتین زیادہ خوبصورت چہرے اور دس گنا زیادہ حُسن کی مالک ہوتی ہیں۔ خواتین کے چھوٹے پاوٴں مردوں کو اپنی طرف مائل کرتے ہیں۔ نیویارک کی یونیو رسٹی میں کی گئی ایک دلچسپ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کی مرد خواتین کے چھوٹے پاوٴں بہت پسند کرتے ہیں۔ تحقیق میں ساٹھ سفید فام کالج کی طالبات کے ہاتھ، پاوٴں، ایڑھی اور دیگر جسمانی اعضاء کی پیمائش کو شامل کیا گیا۔ چھوٹے پاوٴ ں کی حامل خواتین حُسین چہرے کی مالک ہو تی ہیں اور ان میں دس گنا زیادہ نسوانی حُسن ہوتا ہے۔ خواتین کے چھوٹے پاوٴں ان کے صحت مند بچپن کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔یہ تحقیق ہیومن بیہیویر اینڈ ایوولوشن سوسائٹی میں پیش کی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.