تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کینیڈامیں ملکہ برطانیہ کوان کا پسندیدہ بلیک بیری تحفے میں دیا گیا

جنگ نیوز -
ٹورنٹو ... ملکہ برطانیہ الزبیتھ ٹو کو کینیڈا پہنچنے پر ایک طرف ان کی پسندیدہ بلیک بیری تحفے میں دیا گیا تو دوسری طرف ٹورنٹومیں اسٹیٹ ڈنر کے موقعے پر پورا شہرتاریکی میں ڈوب گیا۔ملکہ برطانیہ ایلزبیتھ ٹو جو گزشتہ نو روز سے اپنے شوہر پرنس فلپ کے ساتھ برطانیہ کے دورے پر آئی ہوئی تھیں۔ان کی برطانیہ آمد پر انہیں شاندار استقبال اور تحفے میں ان کا پسندیدہ موبائل سیٹ بلیک بیری دیاگیا، مگر ان کے کینیڈا کے وزیراعظم اسٹیفن ہارپر کے ساتھ اسٹیٹ ڈنر کے موقعے پر پورا شہر تاریکی میں ڈوبا ہوا تھا، حتیٰ کہ ٹورنٹو کا رائل یارک ہوٹل جہاں ملکہ برطانیہ کا ڈنر طے تھا اندھیرا ہی اندھیرا چھایا ہوا تھا۔ کینیڈین میڈیا کے مطابق شہر میں بجلی کا بریک ڈاؤن تب ہوا جب پرنس فلپ ہوٹل میں نوجوانوں کو کمیونٹی سروس میں حصہ لینے کے پروگرام کے حوالے سے ڈیوک آف ایڈن برگ کا ایوارڈ پیش کررہے تھے۔بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث ٹرینوں کا شیڈول متاثر ہوا اور متعددریستورنٹ تاریکی میں ڈوب گئے۔کینیڈین میڈیا کے مطابق بجلی کے بریک ڈاؤن اور شدید گرمی کے باعث ٹورنٹو کے ڈھائی لاکھ افراد متاثر ہوئے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹورنٹو میں پاور اسٹیشن میں آگ لگنے کے باعث بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا۔ملکہ برطانیہ اسٹیٹ ڈنر کئے بغیر نیویارک پہنچ گئی جہاں 52 سال بعد وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گی اور نیویارک کے گراؤنڈ زیروکا افتتاح کریں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.