5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
80%کرم ایجنسی شدت پسندوں سے خالی کرا لیا گیا، کمانڈنٹ ملیشیا
جنگ نیوز -
پارہ چنار…کرم ایجنسی میں آپریشن کے دوران 80 فیصد علاقہ شدت پسندوں سے پاک کرلیا گیا۔پارا چنار روڈ عام ٹریفک کے لئے کھول دی گئی ۔۔کمانڈنٹ کرم ملیشیا کرنل توصیف نے پارا چنار میں میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کرم ایجنسی کے علاقے تورغر میں اب بھی شدت پسند موجود ہیں۔ جن کے خلاف کارروائی جاری ہے ۔ کرنل توصیف کے مطابق سنٹرل کرم ایجنسی کا علاقہ ڈوگر شدت پسندوں سے خالی کروا لیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آپریشن کے دوران اب تک 96 شدت پسند مارے گئے ہیں۔ جبکہ سیکورٹی فورسز کے 18 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شدت پسندوں کا صفایا کرنے تک آپریشن جاری رہے گا۔