تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کراچی:سرجانی ٹاوٴن اور پاپوش نگر سے دو افراد کی لاشیں برآمد

جنگ نیوز -
کراچی…خورشید عباسی…سرجانی ٹاوٴ ن کے علاقے تےئسر ٹاوٴن سیکٹر 36جے میں ایک اسکول کے قریب جھاڑیوں سے نامعلوم نوجوان کی ہاتھ پاوٴں بندھی لاش ملی ہے جسے تشدد کرکے ہلاک کیا گیا ہے، مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی۔ علاوہ ازیں پاپوش نگر قبرستان کے قریب سے 50سالہ اقبال حسن ولد احمد حسن کی تشدد زدہ ہاتھ پاوٴں بندھی لاش ملی ہے، مقتول کے گلے میں رسی کا پھندہ ڈلا ہوا ہے، دونوں لاشوں کو پولیس نے تحویل میں لے کر عباسی شہید اسپتال پہنچایا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.