5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
قدیم انسان شمالی یورپ میں8لاکھ سال قبل آکر آباد ہوا،رپورٹ
جنگ نیوز -
لندن…فارن ڈیسک… برطانیہ میں پہلی بار انسان نے8لاکھ برس قبل قدم رکھا۔ انہوں نے برطانیہ کے مشرقی ساحلوں کو اپنا مسکن بنایا۔امریکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق قدیم انسان شمالی یورپ میں8 لاکھ سال قبل آکر آباد ہوا۔ اس سے پہلے تحقیق میں کہا گیا تھا کہ انسان افریقا سے10لاکھ 75برس قبل برطانیہ کے ساحلوں پر آباد ہوا۔ لندن کے مشرق میں135میل کے فاصلے پر پتھرکے اوزار وں کی دریافت سے نئے سائنس دانوں نے ماضی کی تحقیق کو غلط ثابت کیا۔ 75کے قریب یہ اوزارHappisburgh کے نزدیک سے دریافت ہوئے۔سائنی جرنل’نیچر ‘میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ یہ8 لاکھ 66ہزار97سال قبل کے اوزار ہیں۔ان اوزاروں سے قدیم انسان کیا کام لیتا تھا،اس بارے ابھی کچھ معلوم نہیں۔