5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کراچی:فائرنگ کے واقعات میں دو افرادہلاک، تین زخمی
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افرادہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق گارڈن میں دھوبی گھاٹ کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا، میوہ شاہ قبرستان کے قریب مسلح افرادکی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا، جب کہ نارتھ کراچی میں انڈہ موڑ کے قریب فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوئے۔پولیس کے مطابق تمام واقعات ٹارگٹ کلنگ کانتیجہ ہیں تاہم تحقیقات جاری ہیں۔