5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
مقبوضہ کشمیر میں کرفیو چوتھے روز بھی جاری،عوام گھروں میں محصور
جنگ نیوز -
سری نگر . . . مقبو ضہ کشمیر میں کر فیو چوتھے روز بھی جا ری ہے اور بھارتی فوج طاقت کے زور پر لوگوں کو گھروں میں بند رہنے پر مجبور کر رہی ہے۔ سری نگر میں چار دن سے سخت کر فیو نا فذ ہے اور بھارتی فوج اور پو لیس کی بڑی تعداد موجود ہے۔ اسکول، کا لجز، دفاتر، بازار اور پبلک ٹرانسپورٹ بند ہے اور لوگ اپنے گھروں میں رہنے پر مجبور ہیں، کیونکہ بھارتی فوج نے دھمکی دی ہے کہ کر فیو کے دوران گھر سے نکلنے والے کو گولی مار دی جائے گی۔ گزشتہ تین ہفتوں میں بھارتی فوج نے سفاکانہ طریقے سے مختلف واقعات میں 14کشمیری مظاہرین کو ہلاک کر دیا ہے۔