5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
خوشی اورغم بھی متعدی بیماریوں کی طرح ہی پھیلتے ہیں،رپورٹ
جنگ نیوز -
لاس اینجلس . . . فارن ڈیسک . . . خوشی اورغم بھی بیماریاں ہیں اور دیگر متعدی بیماریوں کی طرح ہی پھیلتے ہیں۔ امریکی اخبار ’لاس اینجلس ٹائمز‘ نے ہارورڈ یونیورسٹی میں کی گئی تحقیق کے حوالے سے کہا ہے کہ اگر سار س اور منہ فٹ کی بیماریوں کے حساباتی ماڈل بنا کر جن اصول سے ان کے پھیلاوٴ کی پشین گوئی کی جاتی ہے ،اسی طرح خوشی کے پھیلاوٴ کے بارے بھی کہا جا سکتاہے۔ 1948سے 1880مضامین سے جمع کیے گئے اعداد وشمار کے حوالے سے سائنس دانوں نے بتایا کہ خوشی اور غم بھی دیگر متعدی بیماریوں کی طرح پھیلتے ہیں۔اداسی خوشی سے زیادہ متعدی ہے۔