تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

ملکی تاریخ میں پہلی بار ترسیلات زر 8.91 کروڑ ڈالر کی ریکارڈ سطح پر

جنگ نیوز -
کراچی…راجہ کامران…اسٹیٹ بینک نے ترسیلات زر کا ہدف حاصل کرلیا اور ملکی تاریخ میں پہلی بار بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر جولائی سے جون2010 کے دوران8 ارب91 کروڑ ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔مرکزی بینک کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق30 جون کو ختم ہونے والے مالی سال میں ترسیلات زر مالی سال09-2008 کے مقابلے میں14 فیصد زائد ہیں، مالی سال10-2009 کے دوران وفاقی حکومت کی جانب سے ترسیلات زر کی وصولی کا ہدف 7 ارب ڈالر رکھا گیا تھا جبکہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے8 ارب50 کروڑ سے9 ارب ڈالر کا ہدف رکھا گیا تھا جو حاصل ہوگیا۔اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ ترسیلات زر میں اضافے کی بنیادی وجہ حکومت کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کے ساتھ ساتھ اوپن مارکیٹ اور انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں فرق نہ ہونا بھی ہے جس کی وجہ سے قانونی طریقے سے رقوم بھیجنے کو زیادہ ترجیح دی گئی جبکہ عالمی سطح کے ساتھ پاکستان میں بھی اینٹی منی لانڈرنگ کے سخت قوانین سے خائف ہوکر پاکستانیوں کی جانب سے بینکوں کے ذریعے رقوم وطن بھیجی گئی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.