5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
تربیلا ڈیم کی سطح میں ایک دن کے دوران تین فٹ کا اضافہ
جنگ نیوز -
اسلام آباد…تربیلااور منگلا ڈیم میں پانی کی سطح میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز کے مقابلے میں تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح تین فٹ اضافے کے ساتھ ایک ہزار چار سو تریپن فٹ ہو گئی جبکہ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح معمولی اضافے کے ساتھ گیارہ سو پچھتراعشاریہ سات فٹ ہوگئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد انتیس ہزار چار سو کے اضافے کے ساتھ دو لاکھ چون ہزارچارسو اور اخراج چھ ہزار پانچ سو کمی کے بعد ایک لاکھ نوے ہزار کیوسک رکارڈ کیا گیا جبکہ منگلا ڈیم میں پانی کی آمد اکیاون ہزار آٹھ سوستاون اور اخراج چار ہزار کمی کے ساتھ اٹھائیس ہزار کیوسک رکارڈ کیا گیا۔ تربیلا اور منگلا ڈیم میں مجموعی طور پر قابل استعمال پانی کا ذخیرہ اکیاون لاکھ باسٹھ ہزار ایکڑ فٹ ہوگیا ہے۔ تربیلا ڈیم میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ انیس لاکھ تہتر ہزار ایکڑ فٹ اور منگلا ڈیم میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ اکتیس لاکھ نواسی ہزار ایکڑ فٹ ہے۔