تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کینیڈا،پاکستانی نژاد خاتون سلمیٰ عطااللہ جان سینیٹ کی رکن نام زد

جنگ نیوز -
ٹورنٹو…کینیڈین وزیراعظم نے پاکستانی نژاد کینیڈین خاتون سلمان عطااللہ جان کو سینیٹ کی رکن نامزد کر دیا۔کینیڈین وزیراعظم اسٹیفن ہارپرنے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ پاکستانی خاتون سلمی عطااللہ جان کو سینیٹ کی رکن نام زد کرنے میں خوشی محسوس کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سلمی عطااللہ جان اونٹیریو میں سینیٹ کی رکن کے طور پر بہتر خدمات انجام دیں گی۔ نامزد سینیٹر عطااللہ جان کا کہنا ہے کہ وہ سینیٹر بننے کی خبرسن کر بہت خوش ہیں اور وہ کینیڈین سینیٹ کو مزید جمہوری بنانے، احتساب کرنے اور صوبوں سے سینیٹرز کو منتخب کرنے کی حمایت کریں گی۔ خان عبدالولی خان کے خاندان سے تعلق رکھنے والی سلمی عطااللہ جان گزشتہ 31برس سے برطانیہ میں مقیم ہیں اور وہ اس سے قبل متعدد این جی اوز میں خدمات سر انجام دے چکی ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.