تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

عطا آباد جھیل میں دو روز سے جاری لینڈ سلائڈنگ آج بند ہوگئی

جنگ نیوز -
ہنزہ…عطا آباد جھیل میں دو روز سے جاری لینڈ سلائڈنگ آج بند ہوگئی ہے ،کشتی سروس آج بھی بند ہے تاہم متاثرین کی آمدو رفت کے لئے ہیلی سروس بحال ہے۔عطا آباد جھیل میں گزشتہ دو روز سے جاری لینڈ سلائڈنگ بند ہوگئی ہے ۔لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے کشتی سروس بھی دو روز سے بند تھی تاہم آج حکام عطا آبا اسپل وے کا معائنہ کرنے کے بعد کشتی سروس کی بحالی کا فیصلہ کریں گے۔دوسری جانب علی آباد میں اب بھی ڈیرہ سو متاثرین گوجال اپنے گھروں میں جانے کے منتظر ہیں ۔عطاآباد جھیل کے متاثر ین کی آمد و رفت کے لئے ہیلی سروس بحال ہے تاہم ایک ہیلی کاپٹر ہونے کی وجہ سے لوگوں کا رش کافی زیادہ ہے جس کی وجہ سے لوگوں میں اشتعال پایا جاتا ہے۔دوسری طرف قراقرم ہائی وے کا کچھ حصہ زیر آب آنے کی وجہ سے تاجروں کا چین سے زمینی رابطہ منقطع ہے اور صرف کشتی کے ذریعے ہی تجار ت کی جا رہی ہے، تاہم کشتی سروس معطل ہونے کی وجہ سے ان تاجروں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.