5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
ڈیوس کپ، گروپ ٹو میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی
جنگ نیوز -
ہیوری…ڈیوس کپ ٹینس ایشیا اوشیانا زون گروپ ٹو میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی، ریورس سنگلز میں اعصام الحق اور عقیل خان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔نیوزی لینڈ کے شہرہیوری میں ڈیوس کپ ٹائی میں پاکستان نے آج دو ایک کی برتری کے ساتھ کھیل شروع کیا۔پہلے ریورس سنگلز میں پاکستان کے اعصام الحق کو جوز اسٹیٹھم نے اسٹریٹ سیٹس میں 6-2،6-1 اور 6-3 سے شکست دے کر مقابلہ دو دو سے برابر کر دیا۔فیصلہ کن میچ میں پاکستان کے عقیل خان اور نیوزی لینڈ کے مائیکل وینس کے درمیان مقابلہ بھی یک طرفہ رہا،جس میں کیوی کھلاڑی نے باآسانی کامیابی حاصل کر کے اپنی ٹیم کو ٹائی میں بھی فتح دلا دی۔